پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے ‘فلم سٹار ہما علی

بدھ 27 جنوری 2016 14:29

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) فلم سٹار ہما علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے‘ حکومت کو بھی اس کا سخت نوٹس لینا چاہئے‘ بھارتی فلموں کے آگے آنکھیں بچھا کر ان کی سینماؤں میں نمائش کروائی جا رہی ہے‘ پاکستانی فلموں کو سینما ہی میسر نہیں۔

(جاری ہے)

”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے ہما علی نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پر لوگ ملک اور قوم کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہم تباہی کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش نے پاکستانی انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اسے بند ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :