گلوکار زین ملک کا پہلا سولو گانا لانچ کیلئے تیار

بدھ 27 جنوری 2016 14:42

گلوکار زین ملک کا پہلا سولو گانا لانچ کیلئے تیار

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء)ون ڈائریکشن بینڈ کے سابق رکن و معروف انگریزی گلوکار زین ملک کا پہلا سولو گانا”پلو ٹاک“ لانچ کیلئے تیار کر لیا گیا ہے۔ 23 سالہ ملک کی طرف سے حال ہی میں اپنی شرٹ لیس تصویر کے ساتھ موبائل تصاویر شیئرنگ سروس انسٹا گرام پرنئے گانے کی لانچ کا اعلان کیا گیا ہے۔گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ انسانی فطرت اور اس کے تقاضوں سے اچھی طرح واقف ہیں اسی بنا پر انھوں نے ایسا گانا تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ جنسی تعلقات انسانی فطرت کا حصہ ہیں انھیں ہم کبھی بھی اپنی زندگی سے کانٹ چھانٹ کر الگ نہیں کر سکتے لہٰذا اب ہمیں اس موضوع پر کھل کر بات کرنی چاہیے۔ملک کا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں ون ڈائریکشن کو دوبارہ آپس میں اکھٹا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جلد اپنے اس منصوبے کو عملی جامہ بھی پہنا لیں گے۔واضح رہے ون ڈائریکشن بینڈ زین ملک کواپنے ساتھ شامل کیے بغیر اپنے پانچویں البم کی تیاریوں میں مصروف ہے