رجنی کانت سے انکا فون نمبر مانگنے کی ہمت نہیں ‘ اکشے کمار

بدھ 27 جنوری 2016 14:42

رجنی کانت سے انکا فون نمبر مانگنے کی ہمت نہیں ‘ اکشے کمار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار اکشے کمار نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ رجنی کانت کو پدما شری ایوارڈ ملنے پر اس لئے مبارکباد نہیں دے سکتے چونکہ انکے پاس سینئر اداکار کا نمبر نہیں ہے۔ اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ان میں رجنی کانت سے انکا فون نمبر مانگنے کی ہمت نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکار رجنی کانت سمیت اجے دیوگن ، پریانکا چوپڑا اور انوپم کھیر کوبھارتی حکومت کی طرف سے پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

دوسری جانب اکشے کمار رجنی کانت کی 2010ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”روبوٹ “کے سیکوئیل ”روبوٹ2“میں منفی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔یا د رہے2010ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی ”روبوٹ “ میں رجنی کانت کے مقابل اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا