Live Updates

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے عام آدمی ہونے کا ثبوت دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2016 15:10

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے عام آدمی ہونے کا ثبوت دے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو اکثر ہی پروٹوکول کے بغیر سفر کرتے اور اپنی گاڑی بھی خود ڈرائیو کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ لیکن آج تو کپتان نے کچھ ایسا کیا کہ ان کے مخالفین کے منہ بھی بند ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ کے باہر ایک ٹرک خراب تھا ، سریے سے لدا ٹرک اچانک بیچ سڑک بند ہو گیاجس کے باعث بنی گالہ جانے والی سڑک بند ہو گئی تھی۔اسلام آباد سے لاہور کے لیے نکلتے وقت کپتان نے جب یہ صورتحال دیکھی تو نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ اپی گاڑی سے باہر نکل آئے اور ٹرک کو سب لوگوں کے ساتھ مل کر دھکا لگایا اور ٹرک کو اسٹارٹ کرنے میں ڈرائیور کی مدد کی جس کے بعد بنی گالہ کا راستہ کلئیر ہو گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات