محکمہ امداد باہمی کو اپ گریڈ کرنے کیلئے حکمت عملی شروع، 299.346 ملین روپے کی لاگت سے نئی اور پرانی سکیموں کومکمل کیا جائیگا‘ اقبال چنٹر

فصل ربیع کیلئے قرضوں کی فراہمی 31 جنوری تک جاری ، 2 ارب 50کروڑ روپے کے قرضوں کی فراہمی کا ہدف مکمل کیا جائیگا‘ صوبائی وزیر

بدھ 27 جنوری 2016 15:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے محکمہ امداد باہمی کو اپ گریڈ کرنے کیلئے حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ،299.346 ملین روپے کی لاگت سے نئی اور پرانی سکیموں کومکمل کیا جائے گا، پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک کوزرعی شعبے کا اہم قرضہ فراہم کرنیکا ادارہ بنانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت شروع کر دی گئی ہے،فصل ربیع کے لئے قرضوں کی فراہمی 31 جنوری تک جاری رہے گی۔

بنک کے ذر یعے 2 ارب 50کروڑ روپے کے قرضوں کی فراہمی کا ہدف مکمل کیا جائے گا،اب تک2 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں۔ریجنل کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاولپور کو45ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ159ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد کا کوآپریٹو ٹریننگ کالج کو بھی اپ گریڈکیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہارانہوں نے بنک کے کمیٹی روم میں منعقدہ محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ ، رجسٹرار کوآپریٹو و دیگر بنک افسران بھی موجود تھے۔وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے مزید بتایا کہ ریجنل کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاولپور کو45ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ159ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد کا کوآپریٹو ٹریننگ کالج کو بھی اپ گریڈکیا جا رہا ہے۔ اپ گریڈیشن کے عمل میں انسٹیٹیوٹ کی باؤنڈری وال،ہوسٹل،رہائشگاہیں،آڈیٹوریم،لائبریری،رہائشگاہیں، آڈیٹوریم،لائبریری،کانفرنس روم،ٹریننگ رومز،کینٹین اورجدیدانداز کی کمپیوٹر لیبارٹری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح فیصل آبادکے ٹریننگ کا لج کو بھی ا پ گریڈکیا جا رہا ہے جس پر 159 ملین روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے۔