رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے 2سالہ بچے کو کچل دیا ، بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا

بدھ 27 جنوری 2016 15:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے 2سالہ بچے کو کچل دیا ، بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق رائیونڈ روڈ پر اڈا پلاٹ کے قریب 2سالہ بچہ سڑک کنارے کھیل رہا تھا کہ تیز رفتار پراڈو گاڑی نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ہمیں بھی زخمی کر کے فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :