آزادکشمیر میں جہاں اضافی حلقوں کی ضرورت ہوئی وہاں میرٹ کی بنیاد پر نئے حلقے بنائینگے، چودھری عبدالمجید
بدھ 27 جنوری 2016 15:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء)وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہاکہ آزادکشمیر میں جہاں اضافی حلقوں کی ضرورت ہوئی وہاں میرٹ کی بنیاد پر نئے حلقے بنائیں گے تاکہ آزادکشمیر کے عوام کی آمدہ مشکلات کاخاتمہ ہوسکے۔آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے آئین کی پاسداری ،عوامی حقوق کے تحفظ اور آزادخطہ کے عوام کی ترقی ومعاشی خوشحالی کا حلف اٹھا رکھا ہے ۔
تحریک حلقہ بناؤ کوٹلی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری عبدالمجید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے 60سال تک عوام کو یرغمال بنائے رکھنے والے اور عوامی حقوق کااستحصال کرنے والوں سے پوچھا جائے کہ انہوں نے آزادکشمیر کے عوام کے لیے کیا کیاہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے عوام سے کوئی دلچسی نہیں رہی وہ ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کرتے رہے اور عوام کو قبیلوں اور برادریوں میں الجھا کر مفاداتی سیاست کو فروغ دیتے رہے ۔
وفد میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آفتاب انجم ایڈوکیٹ امیدوار اسمبلی سید شمس محی الدین، پیپلزٹریڈنگ ونگ آزادکشمیر کے صدر نصیر راٹھور ایڈووکیٹ، حلقہ بناؤ تحریک کے کوآرڈینیٹرچوہدری عبدالحمید،مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹری رابطہ خالد مرزا،مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد یونس،جماعت اسلامی آزادکشمیر کے چوہدری جمیل احمد،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کیپٹن صدرالدین،سماجی رہنما علی احمد ملک اور صدر انجمن تاجراں مسعود رضا سیال شامل تھے۔کوٹلی کے وفد نے کوٹلی میں اضافی حلقہ کے حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیرکو عوامی مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیرکو ریاست کے تشخص کا بھرپور دفاع کرنے اور آزادکشمیر میں میڈیکل کالجز اور میڈیکل یونیورسٹی سمیت پانچ یونیورسٹیوں کے قیام اور عوامی حقوق کی پاسداری پر وزیراعظم آزاد کشمیرکو خراج تحسین پیش کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.