نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، بھارت نے جنوبی افریقہ کی جگہ پہلی پوزیشن سنبھال لی

بدھ 27 جنوری 2016 15:51

نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، بھارت نے جنوبی افریقہ کی جگہ پہلی پوزیشن ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) انگلینڈ کے ہاتھوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست نے جہاں جنوبی افریقاکو پہلے سے تیسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے اور بھارت پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز مین شکست نے پہلی سے تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا ہے جب کہ بھارت نے 110 پوائنٹس کے ساتھ اس کی پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا دونوں کے 109، 109 پوائنٹس ہیں ۔

پاکستانی ٹیم 106 پوائنٹس کیساتھ بدستور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے ، انگلینڈ 5ویں، نیوزی لینڈ چھٹے اور سری لنکا 7ویں نمبر پر ہے ۔ ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور زمبابوے بالترتیب 8ویں، 9ویں اور 10ویں نمبر پر ہیں ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم نے 2012ء میں برطانیہ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا ۔