Live Updates

آزاد کشمیر کے الیکشن کیلئے تحریک انصاف آزاد کشمیرکے پارلیمانی بورڈ کے قیام کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نعیم الحق

بدھ 27 جنوری 2016 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے قیام کی خبر کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہ آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے قیام کاابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

جعلی خبر چلا کر پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے،عمران خان خود پارلیمانی بورڈ کے قیام کا اعلان کریں گے۔بیرسٹر سلطان اور نظریاتیوں کو اعتماد میں لیں گے۔کشمیریوں کو سیاسی خود مختیاری دیں گے۔نوجوانوں کو قیادت دیں گے۔ٹکٹ میرٹ پر ملیں گے۔کرپٹ لوگوں کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔جعلی خبر کس نے چلائی یہ پتہ چلانے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے کارروائی ہو گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات