لاہور،متحدہ اپوزیشن نے پرسوں سے شروع ہونیوالے اسمبلی اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے رابطے کر لئے

بدھ 27 جنوری 2016 16:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی طرف سے ( جمعہ ) کو بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے رابطے کر لئے ،اپوزیشن کی طرف سے میٹرو ٹرین اورآرڈیننسز لانے کے خلاف احتجاج کے باعث اجلاس ہنگامہ خیز رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے اجلاس بلانے کے لئے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی ، (ق) لیگ اور جماعت اسلامی نے رابطے کئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوگا جس میں اجلاس کے دوران مشترکہ موقف اپنانے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق اجلاس میں میٹرو ٹرین منصوبے اور حکومت کی طرف سے آرڈیننسز جاری کرنے کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔اجلاس میں عوام کے دیگر مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :