چوہدری محمد سرور نے آزادکشمیر انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا

بدھ 27 جنوری 2016 16:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان تحر یک انصاف کے سابق آگنائزر چوہدری محمد سرور نے آزادکشمیر میں شفاف انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی وفاقی حکومت کی نگرانی میں شفاف انتخابات نہیں ”الیکٹرول فراڈ “ہی ہوگا ۔ بدھ کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنر ل دیوان غلام محی الدین نے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے پارٹی تیاریوں کے علاوہ دیگر اموپر بات چیت کی گئی اوربھر پور انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی اس موقعہ پر تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ کی نگرانی میں پاکستان میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں عوام کے ووٹوں پر جو ڈاکہ پڑا ہے اسکے بعدضروری ہے کہ آزاد کشمیر میں عوام کے ووٹوں کے تقدس کو پامال ہونے سے بچانے کیلئے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اوروہاں پر فوری طور پر آزاداور خود مختار الیکشن کمیشن بھی لگایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو مسئلہ کشمیر سے زیادہ بھارت کے ساتھ اپنے ”کاروبار “کی فکر ہے مگر جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جا تا اس وقت تک خطے میں امن کا قیام اور پاک بھارت تعلقات میں بہتر ی اور مضبوطی ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے دور میں ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے جو ریکارڈ قائم ہوئے ہیں وہ پوری دنیا کے سامنے ہیں اور کوئی جعلی سروے حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار پر پر دہ ڈال کر انکو ”شفاف حکمران “نہیں بنا سکتا اور ٹرانسرپر نسی والوں کو نہ جانے کہاں سے معلومات ملی کہ پاکستان میں کر پشن ختم ہو ئی ہے اور اگر ملک میں آج بھی شفاف احتساب ہو جائے تو حکمرانوں کی اکثریت اقتدار میں نہیں جیلوں میں ہوگی ۔

تحر یک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنر ل دیوان غلام محی الدین نے کہا کہ (ن) لیگ آزاد کشمیر کے انتخابات پر اثر اندا زہونے کے سر کاری وسائل کو اپنے بڑوں کو جاگیر سمجھ کر خرچ کر رہے ہیں مگر تحر یک انصاف کے کارکنان (ن) لیگ کی دھاندلی کی کوشش کو ناکام بنادیں گے اور دھاندلی کی کوشش کر نیوالوں کے ہاتھ توڑ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :