محکمہ امداد باہمی کو اپ گریڈ کرنے کیلئے حکمت عملی شروع، 299.346 ملین روپے کی لاگت سے نئی اور پرانی سکیموں کومکمل کیا جائیگا‘ اقبال چنٹر
بدھ 27 جنوری 2016 16:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے محکمہ امداد باہمی کو اپ گریڈ کرنے کیلئے حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ،299.346 ملین روپے کی لاگت سے نئی اور پرانی سکیموں کومکمل کیا جائے گا، پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک کوزرعی شعبے کا اہم قرضہ فراہم کرنیکا ادارہ بنانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت شروع کر دی گئی ہے،فصل ربیع کے لئے قرضوں کی فراہمی 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
بنک کے ذر یعے 2 ارب 50کروڑ روپے کے قرضوں کی فراہمی کا ہدف مکمل کیا جائے گا،اب تک2 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں۔ریجنل کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاولپور کو45ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ159ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد کا کوآپریٹو ٹریننگ کالج کو بھی اپ گریڈکیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
اس امر کا اظہارانہوں نے بنک کے کمیٹی روم میں منعقدہ محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ ، رجسٹرار کوآپریٹو و دیگر بنک افسران بھی موجود تھے۔وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے مزید بتایا کہ ریجنل کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاولپور کو45ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ159ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد کا کوآپریٹو ٹریننگ کالج کو بھی اپ گریڈکیا جا رہا ہے۔ اپ گریڈیشن کے عمل میں انسٹیٹیوٹ کی باؤنڈری وال،ہوسٹل،رہائشگاہیں،آڈیٹوریم،لائبریری،رہائشگاہیں، آڈیٹوریم،لائبریری،کانفرنس روم،ٹریننگ رومز،کینٹین اورجدیدانداز کی کمپیوٹر لیبارٹری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح فیصل آبادکے ٹریننگ کا لج کو بھی ا پ گریڈکیا جا رہا ہے جس پر 159 ملین روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.