انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ، کپل دیو ، کوچز نے کھلاڑیوں کو ’نیک تمناوٴں‘ کے پیغامات بھجوائے
بدھ 27 جنوری 2016 16:34
نئی دہلی (ماُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) انڈیا کے معروف سابق آل راوٴنڈر کپل دیو اور مختلف ٹیموں کے کوچز نے بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی اہمیت پر زور دیا ہے اور کھلاڑیوں کو ’نیک تمناوٴں‘ کے پیغامات بھجوائے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل دیو نے ہاشم آملہ، وراٹ کوہلی، سٹیون سمتھ، کین ولیئمسن اور جو روٹ جیسے کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ انڈر 19 کا ورلڈ کپ کھیل کر آگے آئے ہیں یہ سب کھلاڑی آج نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک مثال ہیں۔
عظیم فاسٹ بالر اور پاکستانی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ سے لطف اٹھانا چاہیے اور اپنے ممالک کے لیے بطور سفیر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
آئی سی سی کا انڈر 19 ورلڈ کپ نوجوانوں کے لیے دنیا کو اپنا ہنر دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں اور میں ان کو، خاص طور پر پاکستانی ٹیم کو یہ مشورہ دوں گا کہ خوب محنت کریں ٹورنامنٹ جس طرح کے مواقعے آپ کو دیتا ہے اس سے خوب لطف اٹھائیں۔
یاد رکھیں کہ آپ اپنے ملک کے سفیر ہیں اس لیے ضروری ہے کہ آپ میدان میں اور میدان سے باہر اپنی کارکردگی پر فخر کر سکیں۔سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی چندیکا ہتھروسنگے بنگلہ دیش کی ٹیم کے کوچ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں آج بھی یاد ہے جب 1988 میں انڈر 19 کا پہلا ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا۔ 1988 کی یادیں آج بھی تازہ ہیں اس ورلڈ کپ سے کئی عظیم کھلاڑی نکل کر سامنے آئے تھے جن میں برائن لارا، انضمام الحق اور سنتھ جیسوریا جیسے کھلاڑی شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.