دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکست نے ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کر دیا ‘ طویل اجلاس ‘ شکست کی وجوہا ت پر غور

بدھ 27 جنوری 2016 16:34

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکست نے ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کر دیا ، طویل اجلاس میں شکست کی وجوہات پر غورکیا گیا۔دوگھنٹے طویل میٹنگ میں کوچز کا نزلہ وہاب ریاض اور عمادوسیم پرگرا لیکن احمدشہزاد اور صہیب مقصود کو کچھ نہیں کہا گیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹی 20سیریز میں پاکستان کو دو۔

(جاری ہے)

ایک سے شکست دی ، پھر پہلا ون ڈے انٹرنیشنل بھی اپنے نام کرلیا، ان پے در پے ناکامیوں سیپریشان ٹیم مینجمنٹ نے طویل اجلاس کیا۔اجلاس کے دوران بالنگ کوچ مشتاق احمد نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ عماد وسیم ایروگینٹ ہے،کسی کی سنتا نہیں ۔ہیڈکوچ وقاریونس نے کہا کہ وہاب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ‘ بیٹسمینوں کی خراب کارکردگی کے باوجود ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ رنز بھلے نہ بنیں ، انداز جارحانہ ہی ہونا چاہئے ۔