عامر خان فلم’ تھری ایڈیٹس کا سیکوئل بنائیں گے

بدھ 27 جنوری 2016 16:43

عامر خان فلم’ تھری ایڈیٹس کا سیکوئل بنائیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) بھارتی اداکار عامر خان نے شہرہ آفاق فلم تھری ایڈیٹس کا سیکوئل بنانے کا اشارہ دیدیا ۔فلم رنگ دے بسنتی کے دس سال مکمل ہونے پر منعقد ہ تقریب کے دوران بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کا اشارہ دیدیا۔

(جاری ہے)

2009 میں ریلیز ہونے والی تین دوستوں کی اوٹ پٹانگ شرارتوں سے بھرپور فلم تھری ایڈیٹس جس نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھااور شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین سے بھی خوب داد وصول کی تھی۔

عامر کاخان کا کہنا تھا کہ راج کمار ہیرانی نے کچھ عرصہ پہلے انہیں کہا تھا کہ انہیں فلم کے سیکوئل کے لیے کہانی مل چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ہم سب کب ملتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم میں عامر خان کے ساتھ آر مادھون اور شرمن جوشی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ تھری ایڈیٹس‘ ان تینوں اداکاروں کی ایک ساتھ دوسری فلم تھی، اس سے قبل ’رنگ دے بسنتی‘ میں بھی یہ ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :