انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو شوکاز نوٹس جاری

بدھ 27 جنوری 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) ایف بی آرنے ڈائریکٹر ہیڈ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب قدیراحمد باجوہ کو انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پرجرمانہ کرکے شوکاز نوٹس بھیج دیا۔ڈائریکٹرایکسائزقدیر باجوہ نے انکم ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع نہیں کرائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ڈائریکٹر ہیڈ قدیر احمد باجوہ نے سال دوہزار تیرہ کا انکم ٹیکس گوشوارہ داخل نہیں کروایا ہے۔

قدیراحمد باجوہ نے سال دوہزار تیرہ میں اپنی ویلتھ سٹیٹمنٹ بھی ایف بی آر کو جمع نہیں کروائی ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو اکبرمیو نے ڈائریکٹر ایکسائز قدیر احمد باجوہ کو انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس بھیج دیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قدیر باجوہ پرانکم گوشوارہ داخل نہ کرانے کی وجہ سے جرمانہ بھی عائد کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :