تعلیمی ادارے سکیورٹی خدشات نہیں شدید سردی کی وجہ سے بند کئے ،رانا مشہود

بدھ 27 جنوری 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پنجاب بھر میں سکولوں کو بند کرنے کے معاملے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے وضاحت بیان کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نجی چینل کے سوال کا جواب دیتے ہوے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ صرف شدید سردی کی وجہ سے سکولزبند کئے ہیں، اس کے علاوہ کوئی اور بات نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی وجہ ہوتی تو ہم کالجوں اور یونیورٹیوں کو بھی بند کرتے۔

متعلقہ عنوان :