سندھ کے تمام تعلیمی ادارے اور اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2016 16:55

سندھ کے تمام تعلیمی ادارے اور اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء) : سندھ کے تعلیمی اداروں اور اہم مقامات پر سکیورٹی کوہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ احکامات آئی جی سندھ نے جاری کیے ۔

(جاری ہے)

جس میں رینجرز ، پولیس ہیڈ کوارٹرز ، گورنر ہاﺅس، وزیر اعلیٰ ہاﺅس ، سندھ اسمبلی کی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فورسز اور اقلیتوں کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر کرنے اور فول پروف بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :