سیکیورٹی خدشات:

قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے اراضی حد بندی کے لئے سی ڈی اے کو درخواست دے دی مقامی آبادی کی دھمکیوں کی وجہ سے سی ڈی اے نے ابھی تک یہ کام مکمل نہیں کیا ، رپورٹس

بدھ 27 جنوری 2016 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی اراضی حد بندی کے لئے سی ڈی اے کو درخواست دے دی ہے تاہم سالوں گزرنے کے باوجود اور سیکیورٹی خدشات کے باوجود بھی سی ڈی اے ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی وائس چانسلر کے آفس نے سی ڈی اے کے چیئرمین کو خط لکھا ہے جس میں یونیورسٹی اراضی کی حدود کھینچنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ایریا کو چار دیواری سے محفوظ بنایا جا سکے ۔

یہ درخواست باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کے بعد کی گئی ہے جس میں 20 افراد جاں بحق ہوئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اراضی کی حدود کے لئے پہلے بھی سی ڈی اے نے کوششیں کی تھیں تاہم مقامی آبادی کی دھمکی کے بعد یہ عمل مکمل نہ ہو سکا