پی ٹی وی کے چار ریٹائرڈ افسران دھوکے دہی کے مقدمے میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
بدھ 27 جنوری 2016 17:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے چار ریٹائرڈ افسران اور ایک پرائیویٹ کنٹریکٹر کو جعل سازی اور دھوکے دہی کے مقدمے میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے چار ریٹائرڈ افسران جن میں اصغر علی کنٹرولر انجیئرنگ ، پرویز ریذیڈنٹ انجیئر ، عبدالغفار کنٹرولر آڈٹ ، احمد خان کنڑولر ایڈمن اور ایک پرائیویٹ کنٹریکٹر فراز حسین نقوی کے مقدمے کی سماعت کی ۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کاشف نے عدالت کو بتایا کہ ان چار افسران نے دوران ملازمت آزاد کشمیر کے علاقے نیلم ویلی میں پی ٹی وی کی طرف سے لگائے گئے ری براڈ کاسٹنگ سٹیشن کا ٹھیکہ جس کا تخمینہ 7 کروڑ 32 لاکھ روپے تھا ایک ایسی پرائیویٹ فرم کو دیا جو کہ پاکستان انجیئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ نہیں تھی ۔(جاری ہے)
2009 میں دوران انکوائری یہ بات ثابت ہوئی کہ یہ افسران اس گھپلے میں ملوث ہیں ۔
لہذا ایف آئی نے ان افراد کو گرفتار کیا ۔ ملزمان کا یہ پہلا جسمانی ریمانڈ ہے اس لئے مزید ابتدائی تفتیش کے لئے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ۔ جس پر ملزمان کے وکیل نے اعتراض کیا کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ۔ ملزمان کو جوڈیشل کیا جائے ۔ وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو 30 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کو 30 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.