فحش ویب سائٹس پر پابندی انتہائی خوش آئند ہے ‘ مفتی عاشق حسین

چار لاکھ فحش ویب سائٹس اخلاقیات کا جنازہ ، نسل نو کو برباد کرنیکے مترادف ہے

بدھ 27 جنوری 2016 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘(پاکستان )کے صدر مفتی سید عاشق حسین ،علامہ شعیب الرحمن قاسمی، قاضی معین الحق چشتی، مولانا عبد اﷲ روپڑی ،علامہ وقار الحسنین نقوی اور صاحبزادہ عمر ممتاز اعوان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت کی طرف سے پاکستان میں چالو چار لاکھ حیاء سوز فحش ویب سائٹس پر پابندی کے حکم کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے اسے انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس حکم پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

علماء نے کہا کہ چار لاکھ حیاء سوز فحش ویب سائٹس اخلاقیات کا سراسر جنازہ اور نسل نو کو برباد کرنیکے مترادف ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی فحش فلموں سمیت انٹرنیٹ میں تمام قسم کی فحش ویب سائٹس کو مکمل طور بند کرنیکا حکم صادر کیا جائے کیونکہ پاکستان جیسے اسلامی و نظریاتی مملکت میں فحاشی کا فروغ یہودو ہنود کی گہری سازش ہے جو مسلمانوں کو بلا کسی جنگ و ہتھیار کے فتح اور تباہ و برباد کرنے پر تلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :