جمہوریت کیلئے صحافیوں کی خدمات قابل قدر ہیں، مشکلات سے آگاہ ہیں ٗ ویج بورڈ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ٗرضا ربانی
جدوجہد آزادی سے لے کر جمہوریت کی بحالی تک صحافیوں کی خدمات قابل قدر ہیں ٗ چیئر مین سینٹ کانیشنل پریس کلب کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب
بدھ 27 جنوری 2016 18:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لئے صحافیوں کی خدمات قابل قدر ہیں، صحافیوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور ویج بورڈ کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ بدھ کویہاں نیشنل پریس کلب کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ جدوجہد آزادی سے لے کر جمہوریت کی بحالی تک صحافیوں کی خدمات قابل قدر ہیں ، صحافیوں نے قید و بند کی صعوبتیں اٹھائیں اور کوڑے کھائے۔
انہوں نے کہا کہ کئی صحافیوں نے اس کٹھن راستے پر جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ صحافیوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ سیکورٹی کے مسائل ہوں یا تنخواہوں کے وہ صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ویج بورڈ کی تشکیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انوسٹی گیٹو رپورٹنگ کے دوران ہمارے بہت سے صحافی شہید ہوئے، صحافیوں کی سیکورٹی ایک بڑا مسئلہ ہے اور صحافی ان تمام سیکورٹی خدشات کے باوجود حق و صداقت کی بات لکھنے سے نہیں ڈرتے جو قابل ستائش ہے۔
انہوں نے صحافیوں کو تنخواہیں نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ پریس کلب کے نومنتخب صدر شکیل انجم نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے نومنتخب سیکریٹری عمران یعقوب ڈھلوں، سابق صدر شہر یار خان اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ سمیت مختلف صحافی رہنماؤں نے خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.