طارق فضل چوہدری سے ترک صوبے قانونیا کے گورنر اور ڈپٹی میئر کی وفد کے ہمراہ ملاقات
ترکی کے دورے کی دعوت ، مولانا رومی کی مثنوی پیش کی
بدھ 27 جنوری 2016 18:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ترک صوبے قانونیا کے گورنر ایجدار ساریجیجک اور ڈپٹی میئر قانونیہ عبدالملک اوتگن نے فلاحی تنظیم ’’انسانی حق حریت‘‘ کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کو زیر بحث لایا گیا۔
وزیر مملکت نے ترکی کی جانب سے پاکستان کی مدد اور خصوصی طور پر 2005ء کے ہولناک زلزلہ کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے کاموں میں کردار اور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ترکی کے پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو بھی سراہا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ترکی کا مختصر مدت میں انفراسٹرکچراور اقتصادی ترقی کا پروگرام قابل ذکر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کے ترقی کے ماڈل کو اسلام آباد کی ترقی میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
گورنر قانونیا نے کہا کہ ترکی اور پاکستان قریبی دوست ملک ہیں اور وہ مشکل کی گڑھی میں ایک دوسرے سے مدد کی امید رکھتے ہیں۔ وفد نے وزیر مملکت کو انسانی حق حریت کے پاکستان میں کام بالخصوص تنظیم کی جانب سی پاکستان میں یتیم بچوں کی تعلیم کے بارے بریفنگ دی۔ قانونیا کے گورنر نے وزیر مملکت کو جلال الدین رومی کی مثنوی بھی پیش کی۔ وفد نے وزیر مملکت کو آئندہ ماہ فروری میں ترکی بالخصوص قانونیا کے دورہ کی دعوت دی۔ خبیب فاؤنڈیشن کے چیئرمین ندیم خان بھی وفد کی ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.