آئی ایم ایف نے پاکستان سے ترقیاتی بجٹ 27فیصدکم کرنے کا مطالبہ کر دیا
موجودہ مالی خسارے 5.8 فیصد پر آئی ایم ایف کو تحفظات،خسارہ جی ڈی پی کا 4.3 فیصد تک لایا جائے ،آئی ایم ایف کی ہدایت
بدھ 27 جنوری 2016 19:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) آئی ایم ایف نے پاکستان سے مختص ترقیاتی فنڈز میں 27 فیصد کمی کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔ مالی خسارہ کم کرنے کیلئے ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص 1513 ارب روپے سے کم کرکے 1111 ارب روپے کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.3 فیصد تک لانے کیلئے پاکستانی حکومت کو اقدامات کرنے کیلئے ہدایت کردی ہے۔
جبکہ موجودہ مالی خسارہ جی ڈی پی کا 5.8 فیصد ہے جس پر آئی ایم ایف کو تحفظات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی فنڈ میں کمی کرنی ہوگی اور اس پروگرام کیلئے مختص کیا گیا 700 ارب روپے کے بجٹ کو کم کرکے 611 ارب روپے کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے صوبوں کی ترقی کیلئے مختص کیا گیا بجٹ 813 ارب روپے سے کم کرکے پانچ سو ارب روپے کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.