جنوبی ایشائی ممالک میں بجلی و گیس پاکستان میں سب سے مہنگی ہونیکا انکشاف

اربوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ،غربت میں مزید اضافہ ہوگا، قیمتوں کے حوالے سے تقابلی جائز رپورٹ

بدھ 27 جنوری 2016 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشائی ممالک میں قدرتی گیس و بجلی پاکستان میں سب سے مہنگی ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان میں بجلی سری لنکا سے 87فیصد،بھارت بنگلہ دیش سے45فیصد مہنگی جبکہ قدرتی گیس بنگلہ دیش سے 173فیصد اور بھارت سے442فیصد اور امریکہ سے90فیصدمہنگی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نژاد امریکی شہری خلیل احمد نے اپنے بلاگ میں پاکستان میں بجلی و گیس کی قیمتوں کے حوالے سے تقابلی جائز رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے غربت میں مزید اضافہ ہوگا۔

جبکہ مقامی تاجربیرونی منڈیوں میں دیگر ممالک سے اشیاء کی قیمتوں میں مقابلہ نہیں کرسکتے ،رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرے بصورت دیگر برآمدات میں مزید کمی اور اربوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔