پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے پاکستان ریلویز کو 10کروڑ روپے کے فنڈز ادا کرنے سے انکار کردیا

بدھ 27 جنوری 2016 19:06

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے پاکستان ریلویز کو 10کروڑ روپے کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے پاکستان ریلویز کو 10کروڑ روپے کے فنڈز ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز نے پنجاب حکومت سے ریلوے کالونیوں میں واقع پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے لیے 10کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے پی ایچ اے سے حکام کروانے کا عندیہ دیا تھا جبکہ دوسری طرف پی اینڈ ڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر ریلوے نے اپنی رہائش کالونی میں پارکس اور گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش کرنا ہے تو اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے کرے پنجاب حکومت ریلوے کو کوئی پیسہ نہیں دے گی۔

متعلقہ عنوان :