ملک میں پہلی باراربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی،ناصر سعید
اقصادی ترقی اور سیاسی استحکام کے ساتھ پاکستان کا وقار بلند ہو گیا،زاہد بخاری
بدھ 27 جنوری 2016 19:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) راہنما وزیر اعلی پنجاب کے سیاسی مشیر ناصرسعید و زاہد بخاری جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ تاجر ونگ پنجاب نے اپنے مشترکہ بیان میں ورلڈ اکنامک کی رپورٹ میں پاکستان کی تیزی کے ساتھ بڑھی ہوئی اقتصادی ترقی کو سراہنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان 2013 کے پاکستان سے بالکل تبدیل ہے ملکی تاریخ میں پہلی باراربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے اقتصادی ترقی اور سیاسی استحکام کے ساتھ پاکستان کا وقار پوری دینا میں بلند ہو گیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ آ ئندہ دو سالوں میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا،انہوں نے کہا اقتصادی راہداری منصوبہ جنوبی ایشیا کے لیے ایک نایاب تحفہ ہے متعصب لوگ اس منصوبہ کی اہمیت اور اس کے ثمرات اور فوائد نہیں سمجھ سکتے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا اس کی تکمیل سے پاکستان کی جفرافیائی،معاشی، اور دفاعی اہمیت کئی گنا مزید بڑھ جائے گئی،بیرون ملکوں سے سرمایہ کار انوسٹمٹ جبکہ ہنرمند لوگ بھی روزگار کی تلاش میں پاکستان کررخ کریں گئے۔
اقتصادی راہداری منصوبہ پر سیاست چمکانے والے والے ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں،حکومت کی طرف سے اکنامک کا ریڈور پر ضروری پیشرفت جاری رہے گی،مسلم لیگی رراہنماؤں نے کہا کہ 2016 پاکستان میں معاشی داقتصادی انقلاب کا سال ہے،صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبے سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے جس کے باعث پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مستحکم و خوشحال ریاست کے طور پر جانا جائے گا ۔اس منصوبہ کی تکمیل سے عوام کے لئے روزگار اور کاروبار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے اس منصوبہ کی تکمیل سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ،نئی منڈیاں ملیں گی اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔اس منصوبہ میں کثیر رقم بجلی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے توانائی بحران کے خاتمہ سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن بھی مکمل ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.