لیونل میسی کے افغان پرستار بچے نے شاپر سے ٹی شرٹ بنالی، سوشل میڈیا پر دھوم

بدھ 27 جنوری 2016 19:09

لیونل میسی کے افغان پرستار بچے نے شاپر سے ٹی شرٹ بنالی، سوشل میڈیا پر ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) ارجنٹائنی فٹبال سٹار لیونل میسی کی شرٹ نمبر کی شاپر سے بنی ٹی شرٹ پہنے ایک افغان بچے کی تصویروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغانستا ن کے جنوب مشرقی صوبے غزنی کے ضلع جگہوری کے ایک دیہاتی علاقے سے ایک عراقی کرد بچے مرتضیٰ احمدی کی تصویریں سامنے آئی ہیں جس کی عمر صرف پانچ سال ہے۔

ننھے پرستار کی تصویروں نے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کی اور لوگوں نے اسے میسی کا سب سے بڑا مداح قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر تصویریں آنے کے بعد افغان نڑاد آسٹریلوی شہری عظیم احمدی نے بتایا کہ مرتضیٰ احمدی اس کا بھتیجا ہے اور اس کی شاپر کی ٹی شرٹ کی تصویریں اس کے سب سے چھوٹے بھائی ہمایوں نے اپنے فیس بک پیج پر لگائی تھیں۔

متعلقہ عنوان :