ذہین و مستحق طلبا و طالبات کیلئے ’’چیف منسٹرز ٹیلنٹ سکالرشپ پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں بھی طلبا و طالبات کو ماسٹرز کی تعلیم کیلئے سکالرشپ دیں گے،شہبازشریف پاکستان کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہوا ہے،تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 27 جنوری 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 27 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں غیرملکی اور ملکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ذہین و مستحق طلباء و طالبات کیلئے ’’چیف منسٹرز ٹیلنٹ سکالرشپ پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار اور مستحق طلبا و طالبات کو دنیا کی پہلی 50 یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے سکالرشپ دیئے جائیں گے اوران غیرملکی یونیورسٹیوں میں داخلے کے اہل ، مستحق اور ذہین طلبا و طالبات کو میرٹ پر پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے سکالرشپ ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں بھی طلبا و طالبات کو ماسٹرز کی تعلیم کیلئے سکالرشپ دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹی کو سکالرشپ کی فراہمی کا طریقہ کار اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہوا ہے۔ تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی یونیورسٹیوں میں سکالرشپ کیلئے مضامین اور دیگر طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ڈاکٹر امجد ثاقب اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :