تعمیری سیاست ریاست کوبلندی پرلے جائے گی ۔زبیر گل

شریف برادران کے ہاتھوں عوام کی محرومیوں کامداوا ہوگا ۔ اقبال سندھو،حِنا ملک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 19:43

تعمیری سیاست ریاست کوبلندی پرلے جائے گی ۔زبیر گل

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی صدرزبیرگل،مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اورمرکزی سیکرٹری جنرل لیڈیزونگ حِنا ملک نے کہا ہے کہ تعمیری سیاست ریاست کو بلندی پرلے جائے گی۔اصولی سیاست والے ملک وقوم کی خدمت جبکہ وصولی سیاست والے ریاست اورجمہوریت کیخلاف سازشیں کررہے ہیں۔جوہماری قیادت کی طرح عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر تے ہیں ان کیلئے ہرراستہ آسان ہوجاتا ہے جبکہ جورکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں ان کی سیاست کاجنازہ اٹھ جاتا ہے۔

ہمارے قائدین پاکستان کے داخلی وخارجی مسائل اورعوام کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہوں۔ ان دیرینہ مسائل اورقومی بحرانوں سے نجات کاراستہ نیک نیتی سے ہوکرجاتا ہے۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

زبیرگل ، اقبال سندھو اور حِنا ملک نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اپنے صادق جذبوں سے عوام کی محرومیوں کامداواکر نے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

پاکستان سے ہرقسم کی سماج د شمن عناصر کاصفایااورمنفی سرگرمیوں کاسدباب یقینی بناناہماری قیادت کامشن ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف براہ راست ترقیاتی منصوبوںکومانیٹر کرتے ہیں لہٰذاءترقیاتی فنڈز کاایک ایک پیسہ عوام کی ویلفیئر پرصرف ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کوعوام نے مینڈیٹ دیاہم انہیں جوابدہ ہیں،کپتان کی سیاسی شرپسندی کاہمارے پاس کوئی جواب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پاکستان بھرمیں تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے غیرسنجیدہ عناصر اوراناڑیوں کاراستہ روکناہوگا۔انہوں نے کہا کہ وسائل کے بروقت اوردرست استعمال شہروں اور شہریوں کے بنیادی مسائل فوری حل ہوجاتے ہیں۔اختیارات کی منتقلی سے عام لوگ جمہوریت کے ثمرات سے مستفیدہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں تعلیم اورصحت کے شعبوں سے مجرمانہ طورپرچشم پوشی کی گئی مگر ہماری قیادت کے پختہ عزم کودیکھتے ہوئے استحصال کرنیوالے عناصر اپنابوریا بسترباندھ کربھاگ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :