بین الاقوامی میگا لیدر شو میں بائیس ممالک کی تجارتی کمپنیاں کی شرکت سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج نمایاں ہو گا‘خواجہ خاور شید

بدھ 27 جنوری 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب وایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چیئرمین خواجہ خاور شید نے ایکسپو سنٹر لاہورمیں پاکستان کے دوسرے بین الاقوامی تین روزہ میگا لیدر شو کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میگا لیدر شو میں بائیس ممالک کی تجارتی کمپنیاں کی شرکت سے پوری دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج نمایاں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میگا لیدر شو میں چین،بھارت،فرانس،روس،جرمنی،برازیل،امریکہ اور یورپی یونین سمیت بائیس ممالک کی تجارتی کمپنیاں شرکت کر رہی ہے جو پاکستان کی معیشت کیلئے ایک مثبت اشارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لیدر شو کا مقصد پاکستانی جوتے اور چمرٹے کی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی لیدر مصنوعات کے معیار کا لوہا منوانا ہے،پوری دنیا سے پانچ ہزار سے زیادہ مندوبین اس شو میں شرکت کیلئے آئے گے۔

(جاری ہے)

خاور رشید نے وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر اورٹریڈ ڈویلپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر کی طرف سے میگا لیدر شو کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی سطح پر باور کروانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پر امن ملک یہاں حالات نارمل ہیں اور یہاں کبھی بھی کاروبار بند نہیں ہوا،پاکستان میں کاروبار کے وسیع مواقع پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :