انتظار حسین علمی و ادبی اثاثہ ہیں، حکومت ان کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرے گی

وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ ، علاج بارے معلومات حاصل کیں

بدھ 27 جنوری 2016 20:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ معروف ادیب انتظار حسین کی صحت اور علاج معالجے کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیشنل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انتظار حسین کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ انتظار حسین ہمارا بہت بڑا علمی و ادبی اثاثہ ہیں۔ ان کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ اس سلسلے میں حکومت ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرے گی۔ انتظار حسین شدید علیل ہیں اور آج کل لاہور کے نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :