اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچا بھی تو پاکستان بھارت کو چھوڑے گا نہیں: پرویز مشرف

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جنوری 2016 20:29

اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچا بھی تو پاکستان بھارت کو چھوڑے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچا بھی تو پاکستان بھارت کو چھوڑے گا نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صحافی کے سوال کے جواب میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں کسی قسم کے حملے کا کبھی سوچے بھی نہیں۔ پاکستان میں موجود شدت پسندوں کیخلاف پاکستانی ادارے خود کاروائی کر رہے ہیں۔ پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے۔ اگر بھارت نے پاکستان میں کسی قسم کی سرجیکل اسٹرائیکس کا سوچا بھی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔ پاکستان بھارت کے ایسی کسی بھی اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔