اوگرا کرپشن کیس، توقیر صادق کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ کانیب کو نوٹس، ایک ہفتے میں جواب طلب

بدھ 27 جنوری 2016 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر 82 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات لگئے گئے ہین لیکن احتساب عدالت میں مجھے جرح کرنے کا موقع دیا گیا کہ مجھے بتایا جائے اتنی بڑی کرپشن کیسے ہوئی۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ توقیر صادق پر مبینہ طور پر 82 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں وہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گلانی کے دور حکومت میں بطور چیئرمین اوگرا تعینات ہوئے تھے۔