لاہور، اقلیتی آبادی کیلئے ” سستے اتوار بازار لگانے کا حتمی فیصلہ، وزارت اقلیتی امور سے تجاویز طلب

بدھ 27 جنوری 2016 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے اقلیتی آبادی کیلئے ” سستے اتوار بازار تسلسل کے ساتھ لگانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرہر سنڈے کو پنجاب بھرکے اضلاع میں تحصیل سطح پر اقدامات کئے جائیں گے جس کیلئے صوبائی وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تجاویز میں سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کیلئے نجی اداروں سے مشاورت کا بھی کہا گیا ہے تاہم اقلیتی آبادی کے تناسب سے پنجاب بھر کے اضلاع میں کرسچن کمیونٹی کے ساتھ ساتھ سکھ کمیونٹی کے لئے سستے بازارلگائے جائیں گے جو ہر اتوار تسلسل کے ساتھ لگائے جائیں گے۔

تاہم یہ بھی تجویز زیر غور ہے کہ اتوار بازار میونسپل کمیٹیوں میں لگائے جائیں اور یونین کونسل سے منتخب ہونے والے اراکین پر مشتمل کمیٹی اس کے تمام انتظامات کا جائزہ لے گی جبکہ ضلعی حکومتوں کو اضافی فنڈز دینے کیلئے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :