جاپانی سفارت خانہ اورراولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے جاپانی کیلنڈروں کی نمائش شروع ہوگئی

بدھ 27 جنوری 2016 20:48

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان میں جاپانی سفارت خانہ اورراولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے جاپانی کیلنڈروں کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔ڈپٹی چیف آف مشن سفارت خانہ جاپان جُنیا متسورا نے ناہیدمنظوراورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا ۔نمائش میں جاپان کی ثقافت اورجدیددورپرمشتمل 118 کیلنڈرزرکھے گئے ہیں جونہایت دیدہ زیب اوردلکش ہیں۔

ان کیلنڈروں میں کھیل،قدرتی مناظر،آرکیٹیکچرل آرٹ اورپھولوں کی زیبائش سمیت کئی مضوعات کوشامل کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جُنیا متسورا کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصدجاپانی سماجی وثقافتی ترقی کوپاکستان میں متعارف کراناہے ۔انھوں نے کہا کہ اس نمائش سے جاپان کی ترقی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاداوربھرپورتعاون پرراولپنڈی آرٹس کونسل کے مشکورہیں اورامیدہے مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ناہیدمنظورنے کہا کہ ان کیلنڈروں میں نہ صرف جاپانی آرٹسٹوں کی مہارت شامل ہے بلکہ معیشت، ثقافت، اورسماجی ترقی کی کہانی ہے جوہمارے لیے سبق آموزہے۔ ہیں۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے کونسل آمدپرتمام معززمہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کیلنڈروں کودیکھنے کے بعدیہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ جاپان ہرلحاظ سے کتنا آگے نکل چکاہے کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اورجاپان کے معاشی اور ثقافتی تعلقات بہت گہرے ہیں اوروقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہورہے۔یہ نمائش 2 فروری تک جاری رہے گی۔