ٹی ایم اے داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ کا راجگڑھ،ٹوکے والا چوک میں عطا ئی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈا ؤن

بدھ 27 جنوری 2016 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ٹی ایم اے داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے راجگڑھ،ٹوکے والا چوک میں عطا ئی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈا ؤن کیا۔

(جاری ہے)

کا رروائی کے دوران چھا پہ مار ٹیم نے 6میڈیکل سٹورز کو سیل کرنے کے علا وہ 4افراد کو گرفتار کروا دیا ہے۔جن سٹورز کو سیل کیا گیا ہے اُن میں عدنان میڈیکل اینڈ جنرل سٹور،شفاء میڈیکل سٹور،مبشر میڈیکل اینڈ جنرل سٹور،سلیم میڈیکل سٹور، ایسر فارمیسی اوربھٹی فارمیسی شامل ہیں ۔ڈی ڈی او ہیلتھ داتا گنج بخش ٹا ؤن ڈاکٹر زاہد منیر اور مجسٹریٹ سید ظفر حسین زیدی نے آپریشن کی نگرانی کی۔