پیمرا کی ٹی وی چینلز کو فحش، جرائم پر مبنی اور مذہبی منافرت کا سبب بننے والے پروگراموں سے اجتناب کی ہدایت
کسی بھی قابل اعتراض مواد کے نشر ہونے سے قبل اسے روکنے کیلئے ٹی وی چینلز فی الفور مؤثر مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کریں ،ہدایت نامہ جاری
بدھ 27 جنوری 2016 21:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پیمرا نے تمام پرائیویٹ ٹی وی چینلز کو بدھ کو جاری کردہ ہدایت نامہ میں غیر معیاری اور انتہائی نامناسب جرائم کی منظر کشی کرنے والے پروگراموں پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیمرا نے یہ ہد ایت نامہ پاکستان کونسل آف کمپلینٹس کے اجلاس میں تمام ممبران کی مشترکہ سفارشات کے مد نظر جاری کیا ہے جس کے تحت تمام ٹی وی چینلز کو سپریم کورٹ کے نافذ کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کی ہدایت کرتے ہوئے کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے پروگرام کے نشر کرنے سے گریز کریں جس سے مذہبی یا فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا ملے یا پاکستان کی خارجہ پالیسی پر کوئی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہو۔
تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فی الفور مؤثر مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کریں تاکہ کسی بھی قابل اعتراض مواد کے نشر ہونے سے قبل اسے روکا جا سکے۔(جاری ہے)
جرائم سے متعلق پروگراموں کو حقیقت سے قریب تر ہونا چاہئے اوروہ کسی صورت سنسنی یا جرائم کی تشہیر کا باعث نہ ہوں۔زناکاری ، قتل وغارت گری یا جنسی جرائم سے متعلق پروگراموں کی منظر کشی کی قطعی طور پر اجازت نہ ہو گی۔
مزید برآں، پروگراموں میں کسی مذہب، فرقے، برادری یا لسانی گروپ کے خلاف ہتک آمیز مواد نشر کرنے کی بھی ممانعت ہو گی۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز اپنے پی سی آرز /ایم سی آرزمیں براہ راست نشریات میں مناسب تاخیری نظام کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی لائیو پروگرام میں میزبان یا مہمان کی جانب سے ادا کئے گئے نامناسب، تضحیک آمیزیا نفرت انگیز کلمات کے نشر ہونے سے بچا جا سکے۔کونسل آف کمپلینٹس جو کہ معاشرے کے نامور اور قابل احترام لوگوں جس میں صحافی، اساتذہ، ماہر تعلیم،ماہر قانون، شعراء ، مصنف اور تمام صوبوں بشمول وفاقی دارلحکومت کی نمائندگی کرنے والے افراد پر مشتمل ہوتی ہیں، نے مشترکہ طور پر جرائم کی تشہیر اور فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی پروگراموں کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.