پشاور موڑ انٹرچینج منصوبہ 23مارچ 2016ء تک مکمل کیا جائے گا، وزیرا عظم نے ایکسپریس وے کی توسیع کیلئے5 ارب کا پیکج دیاتھا ،اس میں ایکسپریس وے کی توسیع کیلئے 1.8ارب خرچ کیا گیا،ارکان پارلیمنٹ کیلئے 104فیملی سوئٹس منصوبہ 2016ء تک مکمل کیاجائے گا ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو سی ڈی اے حکام کی بریفنگ
پی اے سی کی او جی ڈی سی ایل میں کنٹریکٹ پر 20غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری کا حکم، 4ہفتوں میں رپورٹ طلب
بدھ 27 جنوری 2016 21:44
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کوآگاہ کیا گیاہے کہ پشاور موڑ انٹرچینج منصوبہ 23مارچ 2016ء تک مکمل کیا جائے گا، وزیرا عظم نے ایکسپریس وے کی توسیع کیلئے5 ارب کا پیکج دیاتھا جس میں ایکسپریس وے کی توسیع کیلئے 1.8ارب خرچ کیا گیا،ارکان پارلیمنٹ کیلئے 104فیملی سوئٹس منصوبہ 2016ء تک مکمل کیاجائے گا، کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل میں کنٹریکٹ پر 20غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے حوالے سے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 4ہفتوں میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی ۔
بدھ کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی چیئر مین سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے شیخ رشید احمد کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراض کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں نئی سڑکیں اکھاڑ کر دوبارہ بنارہاہے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سی ڈی اے کو 5ارب کاپیکج دیا تھا جس میں سے ایکسپریس وے کی توسیع کیلئے 1.8ارب جبکہ 1.6ارب روپے سڑکوں کی بہتری اور ریپیئرنگ کیلئے استعمال کئے گئے ہیں، سی ڈی اے جہاں سڑکوں کی ری کارپیٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے وہاں پر کی جاتی ہے، یہ ممکن نہیں کہ ٹھیک سڑکوں کو دوبارہ ری کارپیٹنگ کی جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.