انڈر 19ورلڈ کپ :بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا
240کے جواب میں چوکرز 197رنز پر ہی ڈھیر،اوپنر لائم سمتھ کے عمدہ 100 رنز بھی کام نہ آئے، بنگلہ دیش کے ناظم الحسین نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی
بدھ 27 جنوری 2016 22:22
چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) انڈر 19 ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔
ناظم الحسین نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں سیف حسن نے 6، پینک گھوش 43، جوئرض شیخ نے 46، مہدی حسن نے 23، ذاکر حسن نے 19، سعید سرکار نے 4، محمد سیف الدین نے 17 اور سنجیت ساہا نے 2 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ملڈر نے3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سیپاملا، وائٹ ہیڈ اور ڈی زورزی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔(جاری ہے)
ہدف کے تعاقب میں اوپنر لائم سمتھ کے عمدہ 100 رنز بھی کام نہ آئے اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں صرف 197 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
دیگر بلے بازوں میں کیل ویرین نے 1، ملڈر نے 8، ڈی زورزی نے 8، مونسامے نے 5، گلیم نے 22، سیانوالا نے 17، لیوڈک نے 5، فلینڈر نے 6، وائٹ ہیڈ نے 13 اور سیپاملا نے 1 سکور بنایا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن اور محمد سیف الدین نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعید سرکار اور صالح احمد نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.