دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے صرف اللہ ،اسکے آخری رسول کی گواہی دیتے ہیں اسلیے اس انگلی کو آوٹ دینے کیلئے استعمال نہیں کرتا: علیم ڈار

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جنوری 2016 22:26

دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے صرف اللہ ،اسکے آخری رسول کی گواہی دیتے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء) علیم ڈار کا کہنا ہے کہ دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے صرف اللہ اور اس کے آخری رسول کی گواہی دیتے ہیں اس لیے اس انگلی کو کبھی آوٹ دینے کیلئے استعمال نہیں کرتا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ایمپائر علیم ڈار نے اپنی بہترین ایمپائرنگ کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا نام خوب روشن کیا ہے۔ علیم ڈار کی ایمپائرنگ سے متعلق اب ایک دلچسپ بات معلوم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

علیم ڈار ہمیشہ آوٹ دینے کیلئے اپنے بائیں ہاتھ کا استعمال کرتے ہیں۔ ان کی جانب سے اس مقصد کیلئے کبھی بھی دائیں ہاتھ کا استعمال نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے علیم ڈار نے خود راز پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے صرف اللہ اور اس کے آخری رسول کی گواہی دیتے ہیں۔ نہیں چاہتا کہ اس انگلی سے کبھی کوئی غلط فیصلہ دوں اس لیے اس انگلی کو کبھی آوٹ دینے کیلئے استعمال نہیں کرتا۔