صنعتکار فیکٹریوں کی تعمیر اور پیداوارکے عالمی معیار پورا کرنا فرض سمجھتے ہیں ،عرفان اقبال شیخ

بدھ 27 جنوری 2016 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف )کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ تمام صنعتکار اپنی فیکٹریوں کی تعمیر اور پیداورای سرگرمیوں کے حوالے سے تحفظ کے عالمی معیاروں کو پورا کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں۔ اکیسویں صدی میں جیسے جیسے ڈویلپمنٹ ہو تی جارہی ہے ویسے ہی انٹرنیشنل چیلجز کو اختیار کرنا ضروری ہوتا جا رہا ہے۔

جس میں انوائرمنٹ اور سیفٹی کے قوانین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیہات میں سے ایک ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام بزنس کمیونٹی بشمول صنعتکار حکومت کے ساتھ ہیں۔عرفان اقبال شیخ نے 25 روزہ غیر ملکی دورۂ سے واپسی پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں کمپلائنس اور سیفٹی کے اصولوں کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے اور ان کی حکومت بھی انڈسٹری کو مکمل سپورٹ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نئی انڈسٹریزکے لئے سرمایا کاری اچھی بات ہے لیکن جوانڈسٹری اپنی استطاعت کے مطابق نہیں چل رہی اس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے حکومتی محکموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریز کوسیفٹی اقدامات کے سلسلے میں نوٹسز جاری کر کے ہراساں کرنے کی بجائے مل بیٹھ کر ایسوسی ایشن لیول پر سیفٹی مسائل حل کیے جائیں اور انڈسٹری کو مکمل سپورٹ کیا جائے جو پہلے ہی انرجی کے بحران سے گزر رہی ہے

متعلقہ عنوان :