آلو کی تصویر ایک ملین ڈالر میں فروخت ہوگئی۔ جانتے ہیں آلو میں خاص بات کیا تھی؟

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 27 جنوری 2016 23:59

آلو کی تصویر ایک ملین ڈالر میں فروخت ہوگئی۔ جانتے ہیں آلو میں خاص بات ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27جنوری۔2016ء) کہتے ہیں کہ حسن تو دیکھنے والوں کی نظر میں ہوتا ہے اور دیکھنے والے کوتو آلو بھی بھا سکتا ہے۔مشہور شخصیات کی تصاویر بنانے والے فوٹو گرافر کیون ابوش نے بتایا ہے اس نے ایک آلو کی تصویر کو ایک ملین یورو(1,074,003.75 ڈالر) میں فروخت کیا ہے۔کیون نے ایک اپنے خریدار کو اپنے گھر میں لگے آلو کی تصویر کی قیمت بتائی اور پھر قیمت میں کمی سے انکار کردیا جس کے بعد گاہک نے اس تصویر کو ایک ملین یوروز میں ہی خرید لیا۔

(جاری ہے)

گاہک نے اپنی شناخت ظاہر کرنے کی بجائے گمنام رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیون نے اس سادہ سے آلو کی کی 162 سینٹی میٹر لمبی اور 162 سینٹی میٹر چوڑی تصویر بنانے کےلیے اسے سیاہ پس منظر میں رکھا اورسنگل لائٹ کو استعمال کرتے ہوئےفوٹو گرافی شروع کر دی۔ کیون صاحب صرف آلوؤں کی تصاویر ہی نہیں بناتے ، اس سےپہلے وہ سٹیفین سپیل برگ، جونی ڈیپ اور یوکو اونو کی تصاویر بھی بنا چکے ہیں۔ کیون نے جس آلو کی تصویر بنائی تھی، اس میں سوائے اس کے کوئی خصوصیت نہیں تھی کہ اسے کیمیائی کھاد کی بجائے قدرتی کھاد سے کاشت کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :