آسٹریلین اوپن ، ثانیہ مرزا ، مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 28 جنوری 2016 11:24

آسٹریلین اوپن ، ثانیہ مرزا ، مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے فائنل کیلئے کوالیفائی ..

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28جنوری- 2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلین اوپن کے ویمنز ڈبلز مقابلوں میں بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا اور سوئس پلیئر مارٹینا ہنگس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں ثانیہ مرزا کی جوڑی نے جمہوریہ چیک کی کھلاڑیوں کو 1-6 اور 0-6 کے سٹریٹ سیٹس سے شکست دے دی ۔ انڈو سوئس جوڑی کی 38ویں فتح کے ساتھ ہی انھوں نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔ گرینڈ سلیم کے فیصلہ کن میچ میں بھی ان کا مقابلہ چیک رپبلک ہی کی جوڑی سے ہو گا ۔