مالدیپ کی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2016 11:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جنوری 2016ء) : مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پہنچنے والی مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون نے پاکستان مونومنٹ میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تخلیقی مناظر دیکھے۔

(جاری ہے)

مالدیپ کی خاتون وزیر خارجہ نے میوزیم میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی تصاویر میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مشاہدہ کیا۔

اور ملکی آزادی کیلئے جدوجہد پر دونوں رہنماﺅں کو خراج عقیدت پیش کیا، مالدیپ کی وزیر خارجہ نے مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میوزیم کا دورہ اور پاکستانی عوام کی جانب سے جدید ملک کی تعمیر کیلئے جدوجہد آزادی کی تاریخ جان کر سے مجھے انتہائی خوشی ہوئی، مالدیپ کی حکومت اور عوام خوشحال پاکستان اور ان کے عوام کیلئے دعاگو ہیں۔

متعلقہ عنوان :