لاہور میں پولیس کا سرچ آپریشن ، افغان باشندوں سمیت25مشکوک افراد گرفتار

جمعرات 28 جنوری 2016 12:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 11افغان باشندوں سمیت 25مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران لوگوں کے شناختی کوائف چیک کیے۔اس دوران شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 25مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔زیر حراست افراد میں 11افغانی باشندے بھی شامل ہیں جو کہ غیر قانونی طریقے سے قیام پذیر تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹر ی ایریا کے علاقے میں آپریشن کر کے 10افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے شناختی کوائف نا مکمل تھے ۔

متعلقہ عنوان :