لاہور،سیکیورٹی انتظامات کیلئے 3یونیورسٹیاں 31 جنوری تک بند

جمعرات 28 جنوری 2016 12:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے لاہور کی 3 یونیورسٹیاں 31 جنوری تک بند کردی گئیں،قصور میں بھی 13 تعلیمی ادارے سیل جبکہ ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی 2روز کیلئے بند کرکے ہاسٹل خالی کرالئے گئے ،پولیس نے سرچ آپریشن بھی کیا۔سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے لاہور کی3 یونیورسٹیوں کو 31 جنوری تک بند کردیا گیا، قصور میں بھی ناقص سیکیورٹی انتظامات پر ایک یونیورسٹی اور 2 کالجوں سمیت 13 تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جیل روڈ پر واقع لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین اور کینال روڈ پر قائم بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس میں سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش نہیں تھے جس پر ضلعی انتظامیہ نے تینوں یونیورسٹیوں کو 31 جنوری تک بند کرکے سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی کے مطابق ضلع قصور میں بھی ناقص سیکیورٹی انتظامات پر اینمل یونیورسٹی پتوکی اور ڈگری کالج فار بوائز پتوکی سمیت 13 تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :