ٹینس حکام نے کرپشن کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا اعلان کردیا
جمعرات 28 جنوری 2016 12:28
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) ٹینس حکام نے کرپشن کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا اعلان کردیا، میچ فکسنگ کی دھماکا خیز رپورٹ پچھلے دنوں سامنے آئی تھی۔
(جاری ہے)
اے ٹی پی، ڈبلیو ٹی اے، آئی ٹی ایف اور چاروں گرینڈ سلم کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلین اوپن کے دوران کیے جانے والے اعلان کا مقصد تنقید کی زد میں آنے والی اینٹی کرپشن باڈی کی فعالیت کو بحال کرنا ہے، دنیا بھرکی حکومتوں کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرانا ہے کہ وہ میچ فکسنگ کو قابل سزا جرم قرار دیں، پچھلے ہفتے بی بی سی اور بزفیڈ کی رپورٹ نے تہلکہ مچایا تھا جس میں کرپشن کا انکشاف کیا گیا تھا۔
ٹینس حکام نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ معائنے کے بعد آنے والے نتائج کو عوام کے سامنے لائیں گے جبکہ تمام پیش کی جانے والے شفارشات کو بھی لاگو کیا جائے گا، تحقیقات مکمل کرنے کیلیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے، ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز کے سربراہ کیرموڈ کا کہنا ہے کہ ہم شدت سے چاہتے ہیں کہ ٹینس کے مسائل کو حل کریں اور اس کا حال دوسرے کھیلوں کی طرح نہ ہو جو تنازع میں پھنسے ہوئے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.