2018ء تک 5لاکھ 41 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے، چیئرمینٹیوٹا

جمعرات 28 جنوری 2016 12:44

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) 2018ء تک 5لاکھ 41ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

ٹیوٹا کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران 2لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی ہے جبکہ رواں سال صوبہ بھر سے مزید ایک لاکھ 50 ہزار نوجوانوں کو مختلف تربیتی اداروں میں داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان افرادی قوت کو روز گار کے حصول میں معاونت کی فراہمی کے حوالے سے فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کا جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت سال 2018ء تک ساڑھے پانچ لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :