اگر کوئی کسی زیر آب شخص کو گولی مارے تو کیا ہوگا؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 28 جنوری 2016 12:45

اگر کوئی کسی زیر آب شخص کو گولی مارے تو کیا ہوگا؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2016ء)اگر کوئی ہتھیار نکال کر کسی بھی شخص کو اس وقت مارنے کی کوشش کرے ، جب وہ پانی میں ہو تو تسلی رکھیں، اس کے بچنے کے بہت زیادہ چانسز ہیں۔ ناروے کے طبعیات دان اینڈریو واہل نے اس حوالے سے ایک تجربہ کیا تھا۔ اینڈریو دیکھنا چاہتا تھا کہ گولی پانی میں ڈوبے ہوئے اس کے دھڑ تک پہنچتی ہے یا نہیں۔ اینڈریو کے اس خطرناک سائنسی تجربے کو ٹی وی پروگرام لائف آن دی لائن میں بھی دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

اس تجربے میں اینڈریو نے بتایا ہے کہ پانی کےاندرحرکت کتنی مشکل ہوتی ہے۔ اس تجربے کے دوران اینڈریو نے کچھ فاصلے پر موجود گن پکڑے ایک شخص کو خود پر گولی چلانے کو کہا۔گولی کے ہوا سے پانی میں داخل ہوتے ہی ہوا سے 800فیصد کثیف پانی نے اسے ہلکا کر دیا ۔ اینڈریو نے یہ تمام کاروائی سلو موشن کیمرے میں بھی محفوظ کر لی تھی۔ گولی جیسے ہی پانی میں داخل ہوئی اس کی رفتار کم ہوئی اور یہ اینڈریوتک پہنچنے سےپہلے ہی رک کر پانی میں ڈوب گئی۔